اسپيکر کے خلاف عدام اعتماد پاس کرنے کے لیے ہمیں مطلوبہ ارکان کی ہمایت حاصل ہے اگر ووٹ کم پڑے تو قندار سے لے آونگا. نواب اسلم رئیسانی

Dec 26, 2012 | 12:05

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کے بعد میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا صوبے کی مخلوط حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد متفقہ طور پر لائی گئی تھی اور بلوچستان اسمبلی کا نیا اسپیکر سید ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایڈوائس پر گورنر اسمبلی اجلاس طلب کرتے ہیں تو اس میں کیا غیرآئینی بات ہے؟۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مجھ میں اور اسلم بھوتانی میں یہ فرق ہے کہ وہ ہمیشہ مرغی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور میں دال پر بھی گزارا کرلیتاہوں.

مزیدخبریں