نیپرا کے مطابق نومبر کے دوران سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ڈیزل پربجلی کی پیداری لاگت اکیس روپے اور فرنس آئل سے سولہ روپے فی یونٹ سے زائد رہی ہے جبکہ گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے فی یونٹ تک رہی۔ درخواست کے مطابق اٹھارہ پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی لاسز کی نذرہوگئی۔ نیپرا حکام کی طرف سے سی پی پی اے کی درخواست کی باقاعدہ سماعت کے بعد قیمتوں میں نرخوں کے اضافے کی منظوری دی گئی۔
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اکانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ نومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔
Dec 26, 2012 | 13:15