گیس قمیتوں کے تعین کے لیے فارمولا تمام سٹیک ہولڈرز کےمفادات کومدنظررکھ کربنائیں گے۔ تاہم حتمی سفارشات کی تیاری کے حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ فاروق ایچ نائیک

سی این جی کی قمتیوں کے تعین کیلئے ای سی سی کی خصوصی کیمٹی کااجلاس وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت وزارت قانون میں منعقد ہوا۔۔۔ اجلاس میں چیئرمین اوگرا، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری کابینہ، مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم سمیت سی این جی ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ اور دیگرنمائندوں نے بھی شرکت کی۔۔۔ اجلاس میں سٹیک ہولڈرزکی طرف سے گیس قمتیوں کے تعین کیلئے سفارشات پیش کی گئیں۔۔۔ جن پرکیمٹی اجلاس میں ڈیڑھ گھنٹے تک بحث جاری رہی۔۔۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کاکہناتھا کہ جی ایس ٹی، آپریٹنگ کاسٹ سمیت کئی امورپربات ہوئی ہے، مگرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔۔۔ کیمٹی ایسی گائید لائن بناناچاہتی ہے جومستقبل میں لمبے عرصہ تک قابل عمل رہ سکے۔۔۔ ان کاکہنا تھاکہ تمام سٹیک ہولڈرزنے گیس قمیتوں کے تعین کیلئے سفارشات اورفارمولے پیش کیے ہیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ نے میڈیاکوبتایاکہ انہوں نے کمیٹی کوبتایا ہے کہ پورے میں گیس پرٹیکس کی شرح ایک ہونی چاہیے۔۔۔ آئل اور گیس سیکٹرکودیاجانے والا منافع انہیں ملنا چاہیے ۔۔۔ اب تک چونسٹھ اجلاس ہوچکے ہیں، مگرحکومت اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکی۔

ای پیپر دی نیشن