میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سوئپ کرے گی، نوازشریف اور زرداری اکٹھےبھی ہوجائیں تو تحریک انصاف کا سونامی انہیں بہاکرلے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسمبلیوں میں سترفیصد ٹیکس چوربیٹھے ہوئے ہیں، اقتدارمیں آکرسب چوروں سے حساب لیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں نیا بلدیاتی نظام لاکرایم این اے اورایم پی اے کے بجائے ترقیاتی فنڈز براہ راست بلدیاتی نمائندوں کو دیئے جائیں گے جبکہ تھانہ، کچہری اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کردیا جائے گا۔