ادیبہ، شاعرہ، صحافی اور نقاد عارفہ صبح خان کی بارہویں کتاب ’’ادبی ستارے‘‘ منظر عام پر آ گئی۔ یہ کتاب دنیائے علم و ادب کی 24 شخصیات کے اہم ترین انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ عارفہ صبح خان نے اپنے کیرئر میں 300 سے زائد انٹرویوز کئے جن میں سے 24 نابغہ روزگار علمی ادبی لیجنڈز کا انتخاب کیا ہے۔ عارفہ صبح خان نے اپنے زمانہ طالب علمی 1990ء سے لیکر 2013ء تک کے کئے گئے انٹرویوز کا مجموعہ شائع کیا ہے۔ دنیائے ادب سے ڈاکٹر جمیل عالی، کرنل محمد خان، شفیق الرحمان، احمد ندیم قاسمی، اشفاق احمد، انتظار حسین، احمد فراز، منیر نیازی، شہزاد احمد، ڈاکٹر وزیر آغا، ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر وحید قریشی، ڈاکٹر انور سدید، ڈاکٹر انیس ناگی، عبداللہ حسین جیسی شخصیات کے دلچسپ معلوماتی اور اچھوتے نادر انٹرویوز کئے ہیں، وہاں صحافت کے دیوتا جناب مجید نظامی، ڈاکٹر جاوید اقبال، حنیف رامے جیسی قدآور شخصیات کا بھی ادبی، سیاسی، ثقافتی، علمی، صحافتی اور عالمی تناظر میں انٹرویو کیا ہے۔عارفہ صبح خان نے اپنے دیباچے ’’اور پھر بیاں اپنا‘‘ میں لکھا ہے کہ یہ انٹرویوز شخصیات کا ایکسرے ہی نہیں، خوبصورت پورٹریٹ بھی ہیں۔ میرے انٹرویوز میں سے آدھے ادبی سارے آسمان پر پہنچ کر بھی چمک رہے ہیں اور الحمد للہ آدھے ستارے زمین پر چمک رہے ہیں۔ یہ کتاب پبلشر سرفراز احمد نے مکتبہ اردو ادب، ایوان علم پلازہ، اردو بازار لاہور سے شائع کی ہے۔ 280 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 350 روپے ہے۔ 042-37361357، 0333-4230827، 0300-4313741
بک شیلف ........... ادبی ستارے
Dec 26, 2013