پاک پتن عارفوالا روڈ کی خستہ حالی

مکرمی! عرصہ دو سال سے پاک پتن عارف والا روڈ تقریباً سولہ کلومیٹر تک خستہ حالی اور انتہائی ناقص حالت میں ہے۔ جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں۔ ویگن اور لوکل گاڑی میں مسافروں کو شدید دقت کا سامنا ہے۔ زائرین حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ اور دل کے مریضوں کو اپنی اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ یہ ملتان قصور روڈ دن رات نہ صرف مسافروں بلکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے لئے موزوں ترین اور پرامن مانی جاتی ہے لیکن اب ناسازگار حلات اور شکستہ حالی کے باعث کسی بھی بڑے حادثہ بن سکتی ہے۔ ارباب اختیار سے پاک پتن عارف والا کو ترجیحی بنیادوں پر مرمت کئے جانے کی پرزور استدعا ہے۔ (سید علی نقی۔ حافظ آباد)

ای پیپر دی نیشن