مکرمی! ضلع حافظ آباد پنجاب کا ترقی یافتہ ضلع ہے۔ یہ 80کلومیٹر لاہور اور فیصل آباد سے فاصلہ 45کلومیٹر، گوجرانوالہ اور ضلع شیخوپورہ سے فاصلہ پر واقع ہے۔ ضلع حافظ آباد چاول کی عالمی مارکیٹ ہے ہر سال حکومت کو اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے مگر افسوس سے محکمہ ڈاک حافظ آباد میں تمام سہلیات مہیا نہیں کر رہا۔ یہاں تک کہ ڈاک خانہ کا درجہ کم کر کے اسے جی پی او سے ایچ پی او میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ میری ارباب اختیار اور محکمہ ڈاک کے افسران سے گزارش ہے کہ حافظ آباد ڈاک خانہ کا GPOکا درجہ بحال کیا جائے اور یہاں پر تجربہ کار کمپیوٹر مہارت یافتہ ڈاک کا عملہ تعینات کیا جائے۔ (سید عرفان حیدر۔ حافظ آباد )