وزیراعلیٰ سے اپیل

مکرمی! ڈاکٹر متین فاطمہ ہائی سکول بھٹو کالونی شاہدرہ کی حالت زار کی طرف جناب کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ لہٰذا اس سکول میں داخلہ کروانے کے سلسلے میں گیا تو وہاں جا کر سکول کی اندرونی صورتحال سے یہ معلوم ہوا کہ اتنے بڑے سکول میں بجلی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ سیوریج سسٹم انتہائی ناقص حالت میں ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پینے کے پانی کا بھی کوئی خاص بندوبست نہیں ہے۔ سکول کو جانے والی سڑکیں بھی کچی ہیں اور ہر وقت گردوغبار اڑتا رہتا ہے جو کہ سکول کے بچوں کے لئے بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ سکول کا فرنیچر بھی خستہ حال میں ہے اور ناکافی ہے۔ بچوں کی کافی تعداد ہونے کے باوجود بچوں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سکول میں مندرجہ بالا شکایت کو دور کیا جائے۔ (چودھری محمد خورشید ۔راوی روڈ لاہور)

ای پیپر دی نیشن