پی پی ایس سی کا نیا امتحانی ضابطہ یا انصاف کا خون

مکرمی! پچھلے دنوںPPSC پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحان کے انقعاد کے حوالے سے ایک نیا ضابطہ وضع کیا ہے جسکے تحت ادارہ کسی بھی امتحان کے سلسلے میں وصول کی گئی درخواستوں میں سے  1:30 کی نسبت سے اُمید وارں کے اکیڈمک ریکاڈکے حساب سے ان کو امتحان کے لیے بلائے گا۔ اس اصول کے تحت امتحان میں صرف ان اُمیدواروں کو اامتحان میں شمولیت کی اجازات ملے گی جو گولڈ میڈ لسٹ یا پوزیشن ہولڈر ہونگے۔ اسطرح وہ ہزاروں اُمید وار جوسالہاسال سے امتحانا ت کی تیاری میں مصروف ہیں امتحان میں شمولیت سے محروم رہ جائیں گے۔ یہ ضا بط بے روزگاروں کے لیے کسی آفت سے کم نہیں وہ نوجوان جو رشوت اور سفارش پر یقین نہیں رکھتے اور صرف اور صرف اپنی محنت اور اللہ کی مد د پر یقین رکھتے ہیں ان کے درمیان شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے حکومت نوکریاں Create نہیں کررہی اور ستم بالائے ستم یہ کہ ان سے امتحان میں شریک ہونے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔(درخواست گزار محمدنوشاب وجملہ اُمیدواران صوبہ پنجاب )

ای پیپر دی نیشن