ملبورن؍ڈربن؍آکلینڈ (آئی این پی) باکسنگ ڈے کے موقع پر دنیا کی 6بڑی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی،روایتی دن کے موقع پر ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جبکہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈکے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ کرسمس کے بعد باکسنگ ڈے کہلوانے والے دن 26 دسمبر کو دنیا کی 6بڑی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ملبورن میں شروع ہو گا۔ آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کا آغاز ملبورن سے ہوتا ہے۔جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کنگز میڈ ڈربن میں شروع ہو گا ۔جنوبی افریقہ میں باکسنگ ڈے کا آغاز ڈربن سے کیا جاتا ہے۔ باکسنگ ڈے کے ہی موقع پر ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈکے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آکلینڈمیں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں باکسنگ ڈے کا آغاز بیسن ریزریوویلنگٹن سے ہوتا ہے لیکن اس کیلئے ٹیسٹ میچ کا ہونا ضروری ہے ،ون ڈے میچ ہونے کی صورت میں باکسنگ ڈے کا آغاز آکلینڈ سے کیا جا تا ہے ۔