پنجاب یونیورسٹی نے انٹرورسٹیز رائفل شوٹنگ ویمن چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں انٹر یونیورسٹی رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ بدھ کو ختم ہو گئی۔ پنجاب یونیورسٹی نے 324 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، یونیورسٹی آف لاہور نے 212 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور چوتھے، نسٹ پانچویں اور قائداعظم یونیورسٹی چھٹے نمبر پر رہی۔ آخری روز 10 میٹر ائر رائفل شوٹنگ او ر25 میٹر پسٹل ایونٹس ہوئے۔ 25 میٹر پسٹل کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی، یونیورسٹی آف لاہور نے دوسری اور جی سی یو لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی ایونٹ کے انفرادی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی عروج سہیل نے پہلی، اسی یونیورسٹی کی فلزا علیم نے دوسری اور یونیورسٹی آف لاہور کی مریم شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی، جی سی یو لاہور نے دوسری اور یونیورسٹی آف لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ایونٹ کے انفرادی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی نوشین قیصر نے پہلی، اسی یونیورسٹی کی نعیمہ ندیم نے دوسری اور جی سی یو لاہور کی صدف محبوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن