سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

Dec 26, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ قومی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے 20 نام پہلے ہی کپتان اور کوچ کی مشاورت کے ساتھ مکمل کر کے پی سی بی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو منظوری کے لئے بھجوا چکی ہے۔ یونس خان، اسد شفیق، عدنان اکمل، ذوالفقار بابر اور عبدالرحمان کو ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی آج رات ہی امارات کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں