سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے سفارش نہیں معیار کا ہونا ضروری ہے:مدیحہ شاہ

Dec 26, 2013

  لاہور(آئی این پی) اداکارہ  مدیحہ  شاہ نے کہا ہے  کہ سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے سفارش نہیں معیار کا  ہونا ضروری ہوتا ہے‘ سفارش سے آگے آنیوالے سٹیج ڈراموں تک محدود رہتے ہیں جبکہ محنتی اور معیاری کام کرنیوالوں کو فلموں تک جانے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہوتی۔    دیکھنے میں تو شاید سٹیج ڈراموں کا کام انتہائی آسان محسوس ہوتا ہے لیکن کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا اوراپنے کام کو منوانے کیلئے جو محنت کرنا پڑتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

مزیدخبریں