ملتان (نوائے وقت نیوز) ملتان میں وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن کیک پر جھپٹ پڑے۔ ملتان میں وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں ضلع بھر سے مسلم لیگ کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا جس پر کارکنوں نے دھاوا بول دیا تاہم کسی کے ہاتھ میں خالی پلیٹ آئی تو کسی کے ہاتھ میں چمچ کئی کارکنوں نے خوشی میں کیک ایک دوسرے کے منہ پر بھی مل دیا اور کچھ تو منہ دیکھتے ہی رہ گئے۔