کوئٹہ: مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی

Dec 26, 2013

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ میں مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ روز کٹنے والی آپٹیکل فائبر کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سریاب اور خضدار کے علاقے وڈھ میں آپٹیکل فائبر کٹ گئی تھی جس کے بعد ایمرجنسی سمیت کوئٹہ کے تمام لینڈ لائن نمبرز بند ہونے سے کوئٹہ کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔

مزیدخبریں