فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) دوران ڈلیوری نومولود بچہ دائی کے ہاتھ سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء و اہل علاقہ نے دائی کے خلاف سرگودھا روڈ ایم ٹی ایم ملز چوک میں ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سرگودھا روڈ تاج کالونی کا الطاف اپنی 22 سالہ اہلیہ نرگس کو بچے کی پیدائش کے لئے اپنی محلہ دار دائی تخت شمع کے گھر لے کر آیا تھا جہاں اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے دوران ڈلیوری بچہ دائی کے ہاتھ سے گر گیا جس سے سر میں چوٹ آنے سے وہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے خلاف ورثا و اہل علاقہ نے دائی کے خلاف سرگودھا روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بلاک کر دیا، مظاہرین نے کہا ملزمہ کی مبینہ غفلت کے باعث پہلے بھی کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس پر مظاہرین نے مطالبہ کیا ملزمہ خاتون کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔