وفاقی وزیر داخلہ کی مداخلت پر رزاق باجوہ رہا چوہدری نثار کی ممتاز بھٹو سے فون پر گفتگو

کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ء سردار ممتاز علی بھٹو سے ٹیلیفون فون پر رابطہ اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری رزاق باجوہ کی گرفتاری کے حوالے سے تمام تفصیلات معلوم کیں اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی مداخلت کے بعد رزاق باجوہ کو فوری طور پر رہا کردیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر محمد انور گجر نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی مداخلت کے بعد مسلم لیگ (ن) سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری رزاق باجوہ کی رہائی کے بعد 26دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائو اور دھرنے کا اعلان ملتوی کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی کی سندھ حکومت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور رہنمائوں کو مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے اور کارکنان کے خلاف اندھا دھند انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرکے انہیں وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں  جوکہ ناقابل برداشت عمل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...