بلدیاتی الیکشن : پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ دہرائی گئی تو عوام سڑکوں پر ہونگے: شاہ محمود

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دہرائی گئی تو اس بار عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت خطرے میں ہے۔ غیر جماعتی الیکشن ہوئے تو ہارس ٹریڈنگ ہو گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے لئے تمام حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے ایما پر حلقہ بندیاں کی گئیں، بیوروکریسی پر بے پناہ دباؤ ہے جو غیر قانونی احکامات نہیں مان رہے ان کے تبادلے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے جو دب سکتا ہے دبا دو۔ جو خریدا جا سکتا ہے خرید لو، سیاسی دباؤ کے باعث تحریک انصاف نے عدلیہ کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی بھی تجویز پیش کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور صوبائی وزرا اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...