مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ میں بھی احتجاج کرینگے، ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی بحال نہیں ہو گی: شیریں مزاری

Dec 26, 2013

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ّ(ن)کو تحریک انصاف کے نام سے خوف آتا ہے،بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کا ہمارا مطالبہ قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔حکمران کسی بھی طرح عمران خان اور ہماری پارٹی کو کسی بھی طرح خوفزدہ نہیںکرسکتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات قوم کو سچ کے بجائے جھوٹ بتانے میں مگن ہیں‘مہنگائی کے خلاف صرف سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں بھی احتجاج کریںگے ‘جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوںگے نیٹو سپلائی کی بحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔ گزشتہ روز شیریں مزاری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اتنی ناکام ہو چکی ہے کہ انہیں خود یہ خوف ہے کہ اگر وہ اسی طرح ناکام رہی تو بہت جلد عوام ملک بھر میں ا ن کیخلاف سڑکوں پر آ جائیںگے۔

مزیدخبریں