”قائد اعظمؒ سچے‘ کھرے اور برصغیر کے مسلمانوں کے مدبر رہنما تھے“

”قائد اعظمؒ سچے‘ کھرے اور برصغیر کے مسلمانوں کے مدبر رہنما تھے“

Dec 26, 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں ”یومِ قائداعظم“ عقیدت و احترام سے منایا گیا اور مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کر کے بانی¿ پاکستان کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سلسلہ میں لاہور کے المرکز الاسلامی میں سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے۔ قائداعظم برصغیر کے مسلمانوں کے مدبّر راہنما تھے۔ وہ سچے اور کھرے انسان تھے۔ سنی اتحاد کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے سمندری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ طارق محبوب نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو نااہل حکمرانوں نے تباہ کر دیا ہے۔ دیگر شہروں میں تقریبات کی گئیں۔

مزیدخبریں