نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے نئی دہلی میں سفارتخانے کے بعد امریکی قونصل خانوں کی سکیورٹی بھی کم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے چنائی ، کولکتہ، ممبئی اور حیدرآباد میں امریکی قونصل خانوں کے سفارتکاروں کی سکیورٹی کم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارتکاروں کے اہل خانہ کو بھی سکیورٹی مہیا نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اپنے ملک سے سیکورٹی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پہلے کانگریس سے منظوری لی جائیگی ۔
بھارت :سفارتکاروں کی حفاظتکے لئے امریکہ سے سکیورٹی منگوانے کا فیصلہ
Dec 26, 2013