پولیس نے پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے5 افراد کو دھر لیا

لاہور (خبر نگار)  قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پاکستان اور سری  لنکا میچ پر جوا کرانے والی بک پکڑ لی ہے اور 5جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ ناصر حمید کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے محمد نگر میں چھاپہ مار کر کرکٹ میچوں میں جوئے کی بک پکڑ لی اور پانچ جواریوں نجم الحسن، محمد سعید،حبیب الرحمن، شیخ امداد اور ملک نعیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او ناصر حمید نے بتایا کہ ان جواریوں کے بیرون ملک دبئی اور بھارت میں رابطے تھے۔ اس گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی  چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن