”آج یوم قائدؒ ہے اچھی اچھی باتیں کریں“صدرکا مشرف کے حوالے سے جواب دینے سے گریز

”آج یوم قائدؒ ہے اچھی اچھی باتیں کریں“صدرکا مشرف کے حوالے سے جواب دینے سے گریز

اسلام آباد (ایجنسیاں) صدر ممنون حسین نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ خوشی کا دن ہے آج قائد کا دن ہے اسلئے اچھی اچھی باتیں کریں۔ صدر سے اس بارے میں دو بار سوال ہوا۔ صدر ممنون حسین نے کہا پاکستان ترکی تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی۔ ان سے استفسار کیا گیاکہ ترکی میں تو سابق جرنیلوں کو حکومت کے خلاف سازشیں کرنے پر سزائیں دی گئی ہیں کیا ترکی کی طرح پاکستان میں بھی ایسا ممکن ہو سکے گا۔ صدر نے اس سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔
صدر / جواب سے گریز

ای پیپر دی نیشن