اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو جنوری میں بیرون ملک بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ سابق صدر کی خیرخواہ قوتیں انہیں ’’محفوظ راستہ‘‘ دلوانے کیلئے سرگرم ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مشرف جو پہلے بیرون جانے سے انکار کر رہے تھے غداری کیس کی سماعت شروع ہونے کے بعد خود کو دبائو میں محسوس کر رہے ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کو ممکنہ سزا سے بچانے کیلئے دوست ممالک، اسٹیبلشمنٹ اور ایک سپر پاور ایک ہی ’’صفحہ‘‘ پر ہیں مشرف اپنی والدہ کی علالت کے باعث کچھ دنوں کیلئے دبئی جانے کی اجازت مانگیں گے جس کے بعد پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بھی پرویز مشرف کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
دوست ممالک، ایک سپرپاور اور اسٹیبلشمنٹ سرگرم، مشرف کی جنوری میں بیرون ملک روانگی کا امکان
Dec 26, 2013