عشرت العباد کو بحیثیت گورنر آج 12 سال مکمل طویل عرصے تک عہدے پر فائز رہنے والے دنیا کے تیسرے شخص بن گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عشرت العباد  کے آج بحیثیت  گورنر سندھ بارہ سال مکمل  ہوگئے جس کے ساتھ   ہی  انہوں نے  دنیا  میں جمہوری  ادوار  میں مسلسل گورنر کے عہدے  پر فائز  رہنے والے تیسرے  طویل  ترین  گورنر کا اعزاز بھی حاصل  کر لیا۔ اس وقت دنیا میں پہلے اور دوسرے  طویل ترین گورنر کے عہدے پر کام کرنے کا اعزاز دو امریکی ریاست  کے گورنرزکو حاصل ہے۔ 27 دسمبر 2002ء کو صوبہ سندھ  کے 31   ویں گورنر کے  طور  صوبے   کے  سب سے کم عمر گورنر بننے کا   اعزاز حاصل کرنے  والے ڈاکٹر  عشرت العباد  ملک کے کسی بھی صوبے کے سب سے طویل عرصے   تک  گورنر رہنے کا بھی اعزاز حاصل  کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...