نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کا سب انسپکٹر سجاول خان رسالپور چھاونی کے قریب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر سجاول خان ڈیوٹی کے بعد واپس گاوں آضاخیل آرہے تھے کہ رسالپور جی ٹی روڈ پر ان کی گاڑی خراب ہو گئی وو اپنی گاڑی ٹھیک کروا رہے تھے کہ اس دوران 2 مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویش ناک حالت کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سجاول خان کو چار گولیاں لگی ہیں۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ رسالپور اور نوشہرہ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ رسالپور پولیس کے مطابق سجاول خان پر حملہ ٹارگٹ کرکے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد پشاور اور علاقہ غیر میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں سجاول خان پیش پیش تھے۔