قصور: اوباش افراد کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی، مزاحمت پر تشدد زخمی حالت میں کھیتوں میں پھینک گئے

Dec 26, 2014

قصور (نامہ نگار) پھولنگر ملتان روڈ نتھے خالصہ کے قریب شادی شدہ خاتون سے اوباش افراد کی زیادتی۔ ثمینہ بی بی کی شادی امجد علی سے چند روز قبل ہوئی تھی وہ حسب معمول گھر سے باہر نکلی تو مبینہ ملزمان چودھری طالب حسین وغیرہ اسے اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے اور وہاں زیادتی کر ڈالی، مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا زخمی حالت میں قریب کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں