سوئزرلینڈ میں کمرشل سفیر کی تعیناتی کیلئے ڈاکٹر توقیر، عمر حمید اور ڈاکٹر اسد کے نام شامل وزارت تجارت نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت تجارت نے سوئزرلینڈ میں کمرشل سفیر کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا دی ‘ سمری میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ ‘ وزارت کیڈ کے جوائنٹ سیکرٹری عمر حمید اور دفتر خارجہ کے سینئر افسر ڈاکٹر محمد اسد کے نام شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے اس عہدے پر تعیناتی کیلئے انٹرویوز کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعظم اس سمری کی منظوری دیدیں گے اور اس بات کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے اس عہدے پر ڈاکٹر توقیر شاہ کو تعینات کیا جائے گا۔ یہ تعیناتی 3 سال کیلئے ہو گی۔
کمرشل سفیر تعینات

ای پیپر دی نیشن