دھرنے میں شرکت کا ’’معاوضہ‘‘ نہ ملنے پر عوامی تحریک کی خاتون کارکن عدالت پہنچ گئی

لاہور (آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن خاتون حاجن مومنہ نے تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر افراد کے خلاف  مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔کوٹ لکھت کی مومنہ نے عدالت میں دائر درخواست میں ڈاکٹر طاہر القادری، ان کے بیٹے حسن محی الدین، بیٹی فاطمہ اور عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کو فریق بنایا ہے۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کلیا ہے کہ میرے سمیت 6 خواتین کو اسلام آباد میں دھرنے اور 'انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے  روزانہ 3500 روپے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب پورا نہیں کیا جا رہا۔ مومنہ نے بتایا کہ وہ 2007 ء سے پی اے ٹی کی تاحیات رکن ہیں۔ڈاکٹر قادری کے بیٹے حسن اور بیٹی فاطمہ نے 7، اگست 2014 کو ان سے ماڈل ٹاؤن واقعہ پر 'یوم شہدا' منانے کیلئے اپنے علاقے سے خواتین کو اکٹھا کرنے کی درخواست کی تھی۔ وہ چھ خواتین شائستہ، فرزانہ، ثمینہ، سیدہ بی بی، آمنہ اور شبانہ بی بی کے ساتھ 10 اگست، 2014 کو یوم شہدا میں شریک ہوئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ تقریب کے اختتام پرحسن محی الدین اور فاطمہ نے ماڈل ٹاؤن میں پی اے ٹی سیکرٹریٹ میں 'ہمیں روکا اور مجھ سے کہا کہ ہم اسلام آباد میں انقلاب مارچ میں بھی شریک ہوں۔ہم نے    معذرت کر لی۔ حسن نے ان کی ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر قادری سے ملاقات کرائی۔میں نے ڈاکٹر قادری کو خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ پی اے ٹی ہر عورت کو 3500 روپے یومیہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیماروں کا علاج بھی کرائے گی۔ تاہم 70 روزہ دھرنے کے بعد لاہور پہنچنے پر جب ہم نے معاوضہ اور شناختی کارڈ واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو پی اے ٹی حکام نے پیسے اورشناختی کارڈ واپس کرنے سے انکار کر دیا۔مومنہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ ایس ایچ او کو پی اے ٹی سربراہ اور دوسروں کے خلاف ہر عورت کو معاوضہ ادا نہ کرنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے۔ اس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج مسعود حسین نے فیصل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...