مارچ 2015ء تحریک انصاف کو سینٹ میں 10 سے 12 نشستیں ملنے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی خالی نشستوں پر مارچ 2015 میں انتخاب، تحریک انصاف کو ایوان بالا میں داخل ہونے کا موقع ملنے والا ہے، اسے پنجاب اور خیبر پی کے میں ارکان اسمبلی ہونے کی وجہ سے 10سے 12نشستیں ملنے کا امکان ہے، حامد خان ایڈووکیٹ ، ولید اقبال سمیت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ارکان کوان نشستوں پر کامیاب کرایاجائیگا جبکہ مارچ 2015 میں 52 میں سے  پیپلزپارٹی کے ریٹائر ہونے والے 21 سینیٹرز میں سے بعض کو دوبارہ منتخب کرائے جانے کا امکان ہے ، سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کوسات نشستیں مل سکتی ہیں، جہانگیر بدر، فاروق ایچ نائیک ،رحمان ملک، نیئر حسین بخاری کو کامیاب کرایا جائیگا۔ مسلم لیگ ن کے سولہ میں سے آٹھ سینیٹرزگھروں کو چلے جائیں گے جن میں  پرویز رشید، ظفرالحق،  جعفر اقبال، مشاہداللہ اور ظفرعلی شاہ شامل ہیں۔ ذرائع کاکہناہے ق لیگ کے شجاعت حسین بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہوں گے، سندھ سے ایم کیوایم کے سات میں سے تین ارکان  ریٹائرہوں گے ،عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کے بعد  سینٹ سے بھی اپنی عددی برتری کھودے گی اور اس کے بارہ ارکان  میں سے چھ ارکان  ریٹائر ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن