سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی مودی سے کیا بات ہوئی۔ سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کواعتماد میں لینا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ خطے میں امن کی بہت ضرورت ہے۔ سندھ کی صورتحال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سے اختیارات چھینے جارہے ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق کا سندھ پر حملہ اچھی بات نہیں۔ سندھ میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تواس کا اثر وفاق پر بھی ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سندھ کے معاملے میں بالکل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف اٹھائیس دسمبر کو کراچی جارہے ہیں۔ ملکی مسائل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کو بھی ملک کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔