پنجاب ٹرانسپیرنیسی اینڈ رائیٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ 2013ئ

مکرمی‘ حکومت پنجاب نے مندرجہ بالا ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہور میں قائم کیا جس کے تحت ووٹر اپنے ایم پی اے ان اخراجات کی تفصیل جان سکتا ہے جو موصوف نے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیں مثلاً تعلیم ‘ سڑکیں ‘ ہسپتال پارک ‘ ڈسپنسریوں وغیرہ کمیشن یہ انفارمیشن متعلقہ ٹی ایم او سے چودہ دن کے اندر درخواست دہندہ کو دینے کا مجاز ہوگا۔ بدقسمتی سے ٹی ایم اے گوجرخان کے افسران کو اس رقم کا علم نہ ہے اور یہ بھی نہیں بتاتے کہ اس کا جواب 14 ماہ گزرنے کے بعد کون دے گا؟ حلقے کے لوگوں کو مطلوبہ اطلاع سے محروم رکھنا نہ صرف کمیشن کے کمشنرز بلکہ ہم سب کے لیے انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔(الحاج بشیر علی اسلام آباد‘ 0300-5118133)

ای پیپر دی نیشن