کراچی(نیوز رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ( پاکستان) کے وائس چیئر مین شمشاد غوری نے کہا کہ پاسبانِ ملت قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش پورے ملک میں انتہائی جوش و جذبہ اور عقیدت سے منایا گیا جس کی مثال دنیا میں بہت کم دیکھنے میں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم محمد علی جناح نے عزم و ہمت کے بے مثال سفر کا آغازکیا ان کی بصیرت کے طفیل ہمیں آزادی جیسی نعمت ملی ان کے انمول اصول آج بھی پوری ملت کے لئے مشعل راہ ہیں۔شمشاد غوری نے گلشن اقبال سے آئے پرائیوٹ اسکول مالکان کے وفد سے عارضی بیت الحمزہ پر ملاقات کی اور کہا کہ قائد اعظم کی خواہشوںمیںسے ایک خواہش یہ تھی کے وہ اپنی قوم کے ہر بچے کو تعلیم کے زیورسے روشناس کرانا چاہتے تھے بحیثیت پاکستانی اب ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی قوم کے ہر بچے کو تعلیم کی افادیت سے آشنا اور اسکے حصول میںآنے والے مسائل سے نجات دلانے میں اپنا کردار اداکریں۔
شمشاد غوری
قائدِاعظم کی زندگی کا مقصد قوم کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلاناتھا، شمشاد غوری
Dec 26, 2016