ملکی حالات سنجیدہ سیاست کا تقاضہ کررہے ہیں‘ مولانا عطاءالرحمن

سکھر(بیورو پورٹ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مولانا عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو تدبر کی سیاست کرنا چاہئے ملک کے موجودہ حالت سنجیدہ سیاست کا تقاضہ کررہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعت پی پی کو زیادہ جذباتی ماحول پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے سادات ہاﺅس میں رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر مولانا عطاءالرحمن جو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے بھائی بھی ہیں نے قائد سندھ علامہ راشدمحمودسومرو مرکزی میڈیا سیل کے ممبر آغا سید ایوب شاہ کی موجودگی میں کہا کہ الیکشن کی آمد سے قبل سیاسی باتیں ہونی چاہئے مگر سیاسی رہنماﺅں کو اتنا شدت میں نہ جانا چاہئے کہ جمہوریت ہی خطرے سے دوچار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردارادا کرنا چاہئے۔ مولانا عطاءالرحمن نے کہا کہ جے یو آئی بھی ملک بھرمیںجلسے اور الیکشن کی تیاری کررہی ہے ہم بھی حکومت کے کچھ اقدامات پرتحفظات رکھتے ہیں مگر انتشار کی سیاست نہیں کرتے جذباتی بیانات اور خطابات سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا۔ اس موقع ہے صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مولانا عبدالحق مہر اب جنید و دیگر موجود تھے۔
مولانا عطاءالرحمن

ای پیپر دی نیشن