کراچی (صباح نیوز+ آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زردزری کی وطن واپسی پر ان کے مخالفین کو تکلیف ہے، آئی جی سندھ کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ملک بھی وزیر خارجہ کے بغیر چل رہا ہے اور بڑے مسئلے بھی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے چار مطالبات پیش کر رکھے ہیں، 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، میئرکو اختیارات دینا ان کے بس میں نہیں، قانون کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دئیے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراءکے ہمراہ بانی پاکستان کی 141 ویں سالگرہ کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی وطن واپسی پر ان کے مخالفین کو تکلیف ہے۔ آئی جی سندھ کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ملک بھی وزیر خارجہ کے بغیر چل رہا ہے اور بڑے مسئلے بھی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے چار مطالبات پیش کر رکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا قائداعظم کے سنہری اصولوں پر کارفرما رہنا چاہئے۔ وہ خود اور ان کی پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین بھی انہی اصولوں کو آگے بڑھائیں گے۔ رینجرز کے معاملہ پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے منعقد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وطن واپس آنے سے ان کے مخالفین کو تکلیف ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا میئرکو اختیارات دینا ان کے بس میں نہیں، اختیارات قانون کے مطابق تفویض کیے جاتے ہیں اور قانون کے تحت انہیں تمام اختیارات حاصل ہیں، اختیارات کارونا رونے کے بجائے کام کرکے دکھائیں۔ آصف زرداری طبیعت کی خرابی کی وجہ سے گذشتہ برس وطن واپس نہیں آ سکے تھے۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ آئی جی سندھ چھٹی پر ہیں۔ ایسا ہوتا ہے کسی کے چھٹی پر جانے سے معاملات رک نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا ایوان سب سے بڑا ادارہ ہے، پانامہ لیکس کے معاملے کو ایوان دیکھے۔
مراد شاہ