اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر کے افسران کی طرف سے 11 سالہ بچے کی تقریر چوری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا، ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ ایوان صدر کے میڈیا سیل چلانے والے افسران پر شک وشبے کا اظہار، ملوث افسران کیخلاف سخت کاروائی کا امکان ہے۔ ایوان صدر حکام نے ننھے سبیل حیدر کی تقریر کا سکرپٹ چوری کرنے اور کسی اور بچے سے ریکارڈ کرانے پر معذرت کرلی، ساتھ ہی ساتھ ریکارڈ تقریر نشر نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی جبکہ عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
تقریر/ چوری