وزیر خزانہ نے نیشنل بنک میں اربوں روپے کے فراڈ کی خبرکا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بنک میں اربوں روپے کے فراڈ کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بنک کو معاملے کی تحقیقات کرکے تین دن کے اندر رپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بنک آف پاکستان میں اربوں روپے کے فراڈ کے حوالے سے چھپنے والی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بنک کو ہدایت کی ہے کہ و ہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور تین دنوں کے اند ررپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے تاکہ قواعد کے مطابق اس معاملے پر مزید کارروائی کی جاسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...