ایرانی سکیورٹی فورسز نے24 پاکستانی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت گرفتار کرلیا

ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) ایرانی سکیورٹی فورس نے 24 پاکستانی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تحصیل شاہ بندر کے 3 ماہی گیر شامل شاہ بندر کے دو گرفتار ماہی گیروں کے بھائی دلدار ہالو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے دو بھائی منٹھار اور قاسم15 روز قبل مچھلی کے شکار کے لئے گوٹھ لاڈیو سے کراچی گئے تھے جہاں سے وہ دیگر ماہی گیروں کے ساتھ بلوچستان کے سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کررہے تھے تو اچانک ایرانی نیول فورس نے ماہی گیروں کا گھیرائو کرکے24 پاکستانی ماہی گیروں کوگرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن