ساہیوال (نامہ نگار) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کے زیرتعمیر ٹاور سے گر کر ایک چینی ورکر شیو فالک شدید زخمی ہو گیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال کے نیورو سرجری وارڈ میں داخل کر ادیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیرتعمیر منصوبہ کول پاور پراجیکٹ کے ٹاور پر چڑھ کر چینی انجینئر اور ورکر کام کر رہے تھے کہ ایک ورکر شیو فالک کا پائوں پھسل گیا گرنے کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا۔
ساہیوال: زیرتعمیر قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کے ٹاور سے گرکر چینی ورکر شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل
Dec 26, 2016