لاہور( این این آئی) بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سرپرائز دینے کی باتیں کر کے کارکنوں اور عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، پاکستان کی سیاست میں آصف علی زرداری کی کوئی اہمیت اور کردار نہیں۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو سے سیاست کرانی ہے تو آصف علی زرداری اور انکے خاندان کو پیپلز پارٹی کے معاملات سے الگ ہونا ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ آج پیر کے روز ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں کا کنونشن منعقد ہوگا جس کے بعد کارکن جلوس کی صورت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری دیں گے اورفاتحہ خوانی کریںگے۔