نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں تفریحی دورے پر آنے والی امریکی خاتون ’’گینگ ریپ‘‘ کا انصاف لینے اور ملزموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے 9 ماہ بعد دوبارہ ہندوستان پہنچ گئی، ایف آئی آر کے اندراج میں اتنا وقت لگا۔ دہلی پولیس کے رویئے کو دیکھتے ہوئے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا۔ امریکی خاتون کا بھارت پہنچنے کے بعد شکوہ۔ امریکی خاتون ٹیچر 9 ماہ بعد دہلی پولیس کے بلانے پر اپنے ’’ملزموں ‘‘ کو پہچاننے کیلئے دہلی پہنچی ہیں۔