ملتان: ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر خاتون کوجدہ کی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا

Dec 26, 2016

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) امیگریشن انتظامیہ نے ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر خاتون کو ملتان سے جدہ جانیوالی فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کی خاتون امینہ شاہد گزشتہ روز اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ نجی ائیر لائن کی فلائٹ پی اے 870 کے ذریعے جدہ روانگی کیلئے ملتان ائیر پورٹ پہنچی مگر امیگریشن سٹاف نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے خاتون کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا اور اسے آگاہ کیا کہ وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دفاعی ادارہ میں میڈیکل شعبہ سے منسلک تھی اور شادی کے بعد اس نے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا مگر شاید استعفیٰ قبول نہ ہوا اور باہر جانے کیلئے این او سی درکار ہوتا ہے۔

مزیدخبریں