شاہدرہ میں بدترین ٹریفک جام، باراتیں لیٹ، مسافر پیدل چلتے رہے

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ موڑ، جی ٹی روڈ اور امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شادی والی گاڑیاں اور ایمبولینس ویگن بھی پھنس کر رہ گئیں۔ ٹریفک وارڈن کا عملہ علاقے سے غائب شدید سردی میں شہری پیدل سفر کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع سے آنے والی گاڑیاں شدید ٹریفک بندش کی وجہ سے شاہدرہ موڑ، جی ٹی روڈ اور راوی پل پر پھنس جانے سے ہر طرف گاڑیاں رک گئیں جس میں مختلف شہروں سے آنے والی اور جانے والی باراتیں اور مریضوں کو لانے والی ایمبولینس گاڑیاں پھنس گئیں مریضوں کو موٹرسائیکلوں پر قریبی ہسپتالوں میں لایا گیا جبکہ باراتیں کئی گھنٹے لیٹ ہوئیں۔ شادی ہالوں نے ڈبل کرایہ وصول کیا۔

ای پیپر دی نیشن