قائد اعظم ؒ نےپاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنایا: علامہ ممتاز اعوان

Dec 26, 2016

لاہور( خصوصی نامہ نگار) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر تقریب پیر ولی اللہ شاہ کی صدارت میں منقعد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت اور عطیہ خداوندی ہے۔ قائد اعظم نے پاکستان کو ایک اسلام و فلاحی ریاست بنایا اور قرآن و سنت کو اسکا آئین قرار دیا۔

مزیدخبریں