روسی جہازحادثے پرملک بھرمیں سوگ، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

Dec 26, 2016 | 13:38

ویب ڈیسک

روس کے شہر سوچی کے ساحل کے قریب روسی فوج کے بحیرہ اسود میں گر گر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے اور ممکنہ طور ہر ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی تلاش کا کام بڑے پیمانے جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں 3000 افراد شریک ہیں۔ سوچی کے ساحل کے قریب جاری اس آپریشن میں 109 غوطہ خور، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے سرچ ٹیمیں طاقتور سپاٹ لائٹس کا استعمال کر رہی ہیں۔ادھر طیارہ حادثہ کے بعد ملک بھر میں پیر کو ایک دن کا سوگ منایاگیا۔

مزیدخبریں