برطانوی پولیس کے مطابق جارج مائیکل کا انتقال آکسفورڈ میں واقع ان کے گھر میں ہوا، جارج مائیکل کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی، جارج مائیکل نے اپنے کریئر کا آعاز 80 کی دہائی میں ویم بینڈ سے کیا اور بعد میں اکیلے اپنی گلوکاری جاری رکھی۔
جارج مائیکل نے چار دہائیوں تک گلوکاری کی دنیا میں راج کیا، ان کے دس کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے، ان کی مشہور البمز میں 'فیتھ' اور 'لسن ود آؤٹ پریجوڈس وولیئم ون` شامل ہیں۔ انھوں تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی جیتے۔
اکتوبر 2006 میں انھوں نے منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا اور ان پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 2008 میں ان کو کلاس اے کی منشیات رکھنے پر متنبہ کیا گیا۔ ستمبر 2010 میں مائیکل کو دو ماہ کی قید کی سزا ملی جب انھوں نے نارتھ لندن میں اپنی گاڑی ایک دکان میں ماری۔