بابائے قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے‘ طارق محمودمدنی

کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان با بائے قوم محمد علی جنا ح ؒ کی علماء کرام خصوصاً مولانا اشر ف علی تھا نویؒ، علامہ شبیر احمد عثمانی،ؒ ظفر احمد عثمانیؒجیسے علماء دین سے رفاقتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ دین اسلام سے محبت کرتے تھے اور عزیز وطن پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے جناحؒکی زندگی کے پہلوں پر غور کرنے سے پتاچلتا ہے کہ اسلام و پاکستان کی سربلندی ان کا مقصد زندگی تھا ان خیالات کا اظہار انہوںنے امن سیکریٹریٹ میںپی اے سی کے رہنماؤں قاری تاج محمد مکی ،مولانا عبدالماجد فاروقی ، قاری محمد حسن رحیمی ، قاری محمد نواز رحیمی ودیگرسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن