سپیکرز کانفرنس میں نئے پارلیمانی بلاک کے قیام پر غیررسمی اتفاق‘ امکان روشن

Dec 26, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پہلی چھ ملکی تین روزہ سپیکرز کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہے خطے میں نئے پارلیمانی بلاک کے قیام کے امکانا ت روشن ہو گئے غیررسمی طورپر اتفاق ہوگیا ہے اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے پارلیمانی بلاک کے سب سے زیادہ حمایت ترکی اور روس کی طرف سے آئی ہے۔ دیگر ممالک نے بھی تجویز کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، پارلیمانی بلاک سامراجی قوتوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر مشاورت کرے گا، مناسب موقع پر اس اتحاد کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پاکستان، چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان مابین پارلیما نی اتحاد کی تجویز پاکستان کے سپیکر نیشنل اسمبلی نے دی ہے۔ روس چین پاکستان ترکی ایران اور افغانستان نے مل کر امریکی دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے، پہلی چھ ملکی سپیکرزکانفرنس کے ذریعے امریکہ کو سخت پیغام دے دیا گیا اور پاکستان کو اس بارے میں حمایت کا عندیہ دے دیا گیا ہے تجویزپاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی نے دی ہے خطے کے دیگر ممالک نے اس تجویز کو پذیرائی حاصل ہو گئی ہے پاکستان، چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان کے مابین پارلیما نی اتحاد قائم ہوگا۔ استعماری ایجنڈے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا اور اپنے وسائل کو اپنے کنٹرول میں رکھنے ایک دوسرے کی سلامتی کے تحفظ قریبی رابطوں کو فروغ اور تعاون کی سازگارفضا میں ہر شعبے بشمول معیشت و دفاع میں تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا ۔پارلیمانی رپورٹس کے مطابق پاکستان، چین، روس، ترکی، ایران اور افغانستان کے مابین پارلیما نی اتحاد قائم کرنے کی تجویز پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔استعماری ایجنڈے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا اور اپنے وسائل کو اپنے کنٹرول میں رکھنے ایک دوسرے کی سلامتی کے تحفظ قریبی رابطوں کو فروغ اور تعاون کی سازگارفضا میں ہر شعبے بشمول معیشت و دفاع میں تعلقات کو پروان چڑھائے گا۔ پاکستان، چین، روس، ترکی ،ایران، افغانستان پارلیمانی بلاک میں شامل ہونگے۔ 6ملکی اسپیکرز کانفرنس کی ان سائیڈ نشستوں میں تجویز پر بات چیت اور مشاورت ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں