سعودی فرمانروا سے ٹیلفونک رابطہ‘ ایرانی تخریبی سرگرمیوں سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے: فرانسیسی صدر

ریا ض(آن لائن)فرانسیسی صدر عمانوئیل ماکروں نے سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے ریاض کی جانب حوثی ملیشیا کے حالیہ میزائل حملے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی صدر نے جمہوریہ فرانس کی جانب سے سعودی مملکت کے ساتھ حوثی باغیوں کے ریاض کی جانب میزائل حملے پر یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔صدر ماکروں نے شاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے تخریبی کردار ، اس کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی حمایت اور انھیں بیلسٹک میزائل مہیا کرنے کے بارے میں فرانس کا موقف بڑا واضح ہے۔فرانسیسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار اور دہشت گرد گروپوں کو رقوم روکنے کے لیے کوششوں کوسراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن