نیویارک (نیٹ نیوز) بجلی کے بل میں چند سو یا ہزار روپے کا اضافہ ہی دل کی دھڑکن تیز یا روک دیتا ہے مگر اس وقت کیا ہو جب کسی کو 313 کھرب روپے کا بل آجائے؟ جی ہاں واقعی ایسا ہوا ہے اور جس کو یہ بل ملا اس کی آنکھیں لگتا تھا کہ چہرے سے باہر نکل گئی تھیں۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کی رہائشی میری ہیورومینسکی کو کرسمس سے قبل بجلی کے بل دیکھ کر اربوں واٹ کا جھٹکا لگا۔ اس خاتون کو 284 ارب ڈالرز کا بل آیا اور ان کے بقول ’’میری آنکھیں سر سے باہر نکل آئی تھیں۔ آخر میں نے غلط کیا‘ کیا تھا؟ صرف کرسمس لائٹس سے گھر ہی تو سجایا تھا۔‘‘ مگر وہ کرسمس لائٹس ان کو کافی بھاری پڑیں جس نے بل کی رقم 284 ارب ڈالرز تک پہنچادی حالانکہ اتنا زیادہ بل پورے نیویارک کے باسیوں کا بھی شاید ہی آتا ہو‘ تاہم بجلی کمپنی نے خاتون کے ساتھ ’’رعایت‘‘ بھی کی ہے اور وہ یہ کہ مکمل رقم اگلے سال نومبر تک ادا کی جا سکتی ہے جبکہ دسمبر میں 28 ہزار ڈالرز کی قسط جمع کرانا ہوگی۔ مگر خاتون کا کہنا تھا اگر ہم اپنا سب کچھ بھی فروخت کر دیں تو بھی سو سال میں ہم شاید ہی اس رقم کو ادا کر پائیں گے۔ جب خاتون کے بیٹے نے بجلی کمپنی سے رجوع کیا تو اس نے کہا یہ غلطی ہوئی ہے۔ اصل رقم صرف 284.46 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔
کرسمس کا ’’تحفہ‘‘: امریکی خاتون کو 313 کھرب روپے بجلی کا بل آگیا سوری غلطی ہو گئی: کمپنی کا مؤقف
Dec 26, 2017